قرآن 9:3 — آخری انتباہ(براءة)
حج کے عظیم دن پر یہاں خدا اور اس کے پیغمبر کی طرف سے تما م لوگوں کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ خدا نے مشرکوں سے لاتعلقی کرلی ہے اور اس کے پیغمبر نے بھی اسی طرح کیا ہے ۔اسلیے اگر تم توبہ کرلو ،تو یہ تمہارے لیے بہتر ہوگا ۔اور اگر تم نے بے رخی کی ،تو جان رکھو تم خدا سے کبھی بچ نہیں پائو گے۔ جو کفر کرتے ہیں انہیں دردناک عذاب کی وعید سنا دو ۔
[9:2] لہذا ،زمین پر چار ماہ تک آزادی سے گھوم پھر لو ،جان رکھو کہ تم خدا سے نہیں بچ سکتے،اورخدا کافروں کو رسوا کرتا ہے ۔
[9:4] اگر مشرک تم سے کوئی امن معاہد ہ کریں اور اس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ تمہارے خلاف دوسروں سے مل کر گٹھ جوڑ کریں تو تم بھی آخری تاریخ تک اپنے معاہد ہ کی پاسداری کرو ۔خدا راست بازوں سے محبت کرتا ہے ۔