Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:2 — آخری انتباہ(براءة)

لہذا ،زمین پر چار ماہ تک آزادی سے گھوم پھر لو ،جان رکھو کہ تم خدا سے نہیں بچ سکتے،اورخدا کافروں کو رسوا کرتا ہے ۔

[9:1] خدا اور اس کے پیغمبر کی طرف سے ان شرک کرنیوالوں کو آخری تنبیہ کی جاتی ہے جو تمہارے ساتھ معاہدہ میں شریک ہیں۔

[9:3] حج کے عظیم دن پر یہاں خدا اور اس کے پیغمبر کی طرف سے تما م لوگوں کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ خدا نے مشرکوں سے لاتعلقی کرلی ہے اور اس کے پیغمبر نے بھی اسی طرح کیا ہے ۔اسلیے اگر تم توبہ کرلو ،تو یہ تمہارے لیے بہتر ہوگا ۔اور اگر تم نے بے رخی کی ،تو جان رکھو تم خدا سے کبھی بچ نہیں پائو گے۔ جو کفر کرتے ہیں انہیں دردناک عذاب کی وعید سنا دو ۔