Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:4 — آخری انتباہ(براءة)

اگر مشرک تم سے کوئی امن معاہد ہ کریں اور اس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ تمہارے خلاف دوسروں سے مل کر گٹھ جوڑ کریں تو تم بھی آخری تاریخ تک اپنے معاہد ہ کی پاسداری کرو ۔خدا راست بازوں سے محبت کرتا ہے ۔

[9:3] حج کے عظیم دن پر یہاں خدا اور اس کے پیغمبر کی طرف سے تما م لوگوں کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ خدا نے مشرکوں سے لاتعلقی کرلی ہے اور اس کے پیغمبر نے بھی اسی طرح کیا ہے ۔اسلیے اگر تم توبہ کرلو ،تو یہ تمہارے لیے بہتر ہوگا ۔اور اگر تم نے بے رخی کی ،تو جان رکھو تم خدا سے کبھی بچ نہیں پائو گے۔ جو کفر کرتے ہیں انہیں دردناک عذاب کی وعید سنا دو ۔

[9:5] اور جب مقدس مہینے گزر جائیں،(اوروہ امن قائم کرنے سے انکار کریں )تو تم مشرکوں کو قتل کرسکتے ہوجب تمہارا ان سے مقابلہ ہو،ان کو سزا دو ،اور وہ جو بھی حرکت کریں اس کی مزاحمت کرو۔اگر وہ تائب ہوجائیں ،اورفرض نماز قائم کریں اور زکواۃ ادا کریں تو تم انہیں جانے دو۔خدا معاف کرنیوالا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔