قرآن 9:5 — آخری انتباہ(براءة)
اور جب مقدس مہینے گزر جائیں،(اوروہ امن قائم کرنے سے انکار کریں )تو تم مشرکوں کو قتل کرسکتے ہوجب تمہارا ان سے مقابلہ ہو،ان کو سزا دو ،اور وہ جو بھی حرکت کریں اس کی مزاحمت کرو۔اگر وہ تائب ہوجائیں ،اورفرض نماز قائم کریں اور زکواۃ ادا کریں تو تم انہیں جانے دو۔خدا معاف کرنیوالا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
[9:4] اگر مشرک تم سے کوئی امن معاہد ہ کریں اور اس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ تمہارے خلاف دوسروں سے مل کر گٹھ جوڑ کریں تو تم بھی آخری تاریخ تک اپنے معاہد ہ کی پاسداری کرو ۔خدا راست بازوں سے محبت کرتا ہے ۔
[9:6] اگر کوئی مشرک تم سے محفوظ راستہ طلب کرے تو تم اسے محفوظ راستہ دو ،تاکہ وہ خدا کا کلام سن سکے ،پھر اس کو ا س کی جائے پنا ہ پر واپس بھیج دو ۔کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو جانتے نہیں ہیں ۔