Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:6 — آخری انتباہ(براءة)

اگر کوئی مشرک تم سے محفوظ راستہ طلب کرے تو تم اسے محفوظ راستہ دو ،تاکہ وہ خدا کا کلام سن سکے ،پھر اس کو ا س کی جائے پنا ہ پر واپس بھیج دو ۔کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو جانتے نہیں ہیں ۔

[9:5] اور جب مقدس مہینے گزر جائیں،(اوروہ امن قائم کرنے سے انکار کریں )تو تم مشرکوں کو قتل کرسکتے ہوجب تمہارا ان سے مقابلہ ہو،ان کو سزا دو ،اور وہ جو بھی حرکت کریں اس کی مزاحمت کرو۔اگر وہ تائب ہوجائیں ،اورفرض نماز قائم کریں اور زکواۃ ادا کریں تو تم انہیں جانے دو۔خدا معاف کرنیوالا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔

[9:7] مشرکین کس طر ح خدا اور اس کے رسول سے ضمانت طلب کرسکتے ہیں؟سوائے ان کے جنہوں نے مسجد مقدس میں تمہارے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں ۔اگر وہ ایسے معاہدے کی پاسداری کریں اور اسے قائم رکھیں تو تم بھی اس پر کاربند رہو۔خدا راستبازوں سے محبت کرتا ہے ۔