Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:7 — آخری انتباہ(براءة)

مشرکین کس طر ح خدا اور اس کے رسول سے ضمانت طلب کرسکتے ہیں؟سوائے ان کے جنہوں نے مسجد مقدس میں تمہارے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں ۔اگر وہ ایسے معاہدے کی پاسداری کریں اور اسے قائم رکھیں تو تم بھی اس پر کاربند رہو۔خدا راستبازوں سے محبت کرتا ہے ۔

[9:6] اگر کوئی مشرک تم سے محفوظ راستہ طلب کرے تو تم اسے محفوظ راستہ دو ،تاکہ وہ خدا کا کلام سن سکے ،پھر اس کو ا س کی جائے پنا ہ پر واپس بھیج دو ۔کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو جانتے نہیں ہیں ۔

[9:8] وہ کیسے (ضمانت طلب کرسکتے ہیں)جبکہ انہوں نے کبھی تمہارے اور اپنے درمیان رشتہ داری کے حقوق کا کبھی خیال نہ رکھا ہواور نہ ہی کسی وعد ہ کا ،اگر کبھی انہیں تم پر سبقت کا موقع ملا۔ انہوں نے محض زبانی کلامی تمہار ی تسلی کردی جبکہ ان کے دل مخالف تھے ،اور ان میں سے بیشتر فاسد ہیں۔