قرآن 9:48 — آخری انتباہ(براءة)
انہوں نے ماضی میں تمہارے درمیان فتور پھیلانا چاہا اور تمہارے لیے معاملات گڑبڑ کردیئے ۔تاہم ،ان کے باوجود،حق آخرکار غالب آتاہے،اور خدا ئی منصوبہ پر عمل ہوکر رہتا ہے ۔
[9:47] اگر وہ تمہارے ساتھ چل پڑتے ،تو فتورپیدا کرتے ،اور تم میں جھگڑے اور تفرقہ ڈالتے ،تم میں سے بعض ان کی باتیں سننے پر مائل تھے ،خدا تجاوز کرنے والوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
[9:49] ان میں سے کچھ کہیں گے ،’’مجھے اجازت دیجیے(پیچھے ٹھہرنے کی )مجھے پر ایسی مصیبت مسلط نہ کریں ۔‘‘؛درحقیقت اس طرح انہوں نے عبرتناک مصیبت مول لے لی ہے ؛جہنم منکرین کو گھیرے ہوئے ہے۔