قرآن 9:49 — آخری انتباہ(براءة)
ان میں سے کچھ کہیں گے ،’’مجھے اجازت دیجیے(پیچھے ٹھہرنے کی )مجھے پر ایسی مصیبت مسلط نہ کریں ۔‘‘؛درحقیقت اس طرح انہوں نے عبرتناک مصیبت مول لے لی ہے ؛جہنم منکرین کو گھیرے ہوئے ہے۔
[9:48] انہوں نے ماضی میں تمہارے درمیان فتور پھیلانا چاہا اور تمہارے لیے معاملات گڑبڑ کردیئے ۔تاہم ،ان کے باوجود،حق آخرکار غالب آتاہے،اور خدا ئی منصوبہ پر عمل ہوکر رہتا ہے ۔
[9:50] اگر تمہارا کوئی بھلا ہوتا ہے ،تو انہیں دکھ ہوتا ہے ،اور اگر کوئی مصیبت تم پر آن پڑے تو وہ کہتے ہیں ،’’ہم نے تمہیں یہی بتایا تھا ،‘‘ساتھ ہی وہ خوش خوش چلے جاتے ہیں ۔