Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:50 — آخری انتباہ(براءة)

اگر تمہارا کوئی بھلا ہوتا ہے ،تو انہیں دکھ ہوتا ہے ،اور اگر کوئی مصیبت تم پر آن پڑے تو وہ کہتے ہیں ،’’ہم نے تمہیں یہی بتایا تھا ،‘‘ساتھ ہی وہ خوش خوش چلے جاتے ہیں ۔

[9:49] ان میں سے کچھ کہیں گے ،’’مجھے اجازت دیجیے(پیچھے ٹھہرنے کی )مجھے پر ایسی مصیبت مسلط نہ کریں ۔‘‘؛درحقیقت اس طرح انہوں نے عبرتناک مصیبت مول لے لی ہے ؛جہنم منکرین کو گھیرے ہوئے ہے۔

[9:51] کہہ دیجیے،’’ہمارے ساتھ کچھ نہیں ہوتا سوائے اس کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے ۔وہ ہمارا آقا اوررب ہے ۔ایمان والے خدا پر بھروسہ رکھیں گے۔‘‘