Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:51 — آخری انتباہ(براءة)

کہہ دیجیے،’’ہمارے ساتھ کچھ نہیں ہوتا سوائے اس کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے ۔وہ ہمارا آقا اوررب ہے ۔ایمان والے خدا پر بھروسہ رکھیں گے۔‘‘

[9:50] اگر تمہارا کوئی بھلا ہوتا ہے ،تو انہیں دکھ ہوتا ہے ،اور اگر کوئی مصیبت تم پر آن پڑے تو وہ کہتے ہیں ،’’ہم نے تمہیں یہی بتایا تھا ،‘‘ساتھ ہی وہ خوش خوش چلے جاتے ہیں ۔

[9:52] کہہ دیجیے ،’’تم ہمارے لیے دو اچھی چیزوں(فتح یا شہادت )کی توقع کرسکتے ہو،جبکہ ہم تم پر خدا کی طرف سے لعنت اور سزا کی توقع رکھتے ہیں ،یا ہمارے ہاتھوں سے ۔لہذا انتظارکرو،اور ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرینگے۔‘‘