قرآن 9:60 — آخری انتباہ(براءة)
صدقات، غریبوں،ضرورت مندوں کو،ان ورکروںکو جو انہیں اکٹھا کرتے ہیں ،نو مسلموںکو،غلاموں کو آزاد کرانے کےلئے ،جن پر اچانک اخراجات کا بوجھ پڑ جائے ،خدا کی راہ میں اور اجنبی مسافروں کو دیئے جائیں ۔ایسے ہیں خدا کے احکامات ۔خدا عالم الغیب ،نہایت دانا ہے ۔
[9:59] انہیں اس پر مطمئن ہونا چاہیے جو خدا اور اسکے پیغمبر نے انہیں دیا ہے ۔انہیں کہنا چاہیے تھا،’’خدا ہمارے لیے کافی ہے ۔خدا ہمیں اپنی نعمتوں میں سے نوازے گا ،اور اس کا پیغمبر بھی ۔ہم صرف خدا کی جستجو میں ہیں ۔‘‘
[9:61] ان میں سے کچھ نبی کو یہ کہہ کر دکھ پہنچاتے ہیں کہ ،’’وہ کانوں کا کچا ہے!‘‘کہہ دیجیے ،یہ تمہارے لیے بہتر ہے کہ وہ تمہاری بات سن لیتا ہے۔وہ خدا پر ایمان رکھتاہے اور مومنوں پر اعتماد کرتا ہے ۔ وہ تم میں سے ان کےلئے رحمت ہے جو ایمان رکھتے ہیں ۔جو خدا کے پیغمبر کو دکھ دیتے ہیں ان کےلئے دردناک عذاب ہے ۔