Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:68 — آخری انتباہ(براءة)

خدا وعدہ کرتا ہے منافق مردوں اور منافق عورتوں سے ،اور منکرین سے بھی ،جہنم کی آگ کا ،جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔یہ ان کے لئے کافی ہے ۔خدا نے ان کو مسترد کر دیا ہے؛انہوں نے ابدی عذاب مول لیا ہے ۔

[9:67] منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ۔وہ برائی کی ترغیب دیتے ہیں اور پارسائی سے روکتے ہیں ،اور وہ بخیل ہیں ۔انہوں نے خدا کوبھلا دیا ،چنانچہ اس نے انہیں بھلا دیا۔منافقین صحیح معنوں میں برے ہیں ۔

[9:69] تم سے پہلے والوں میں بعض تم سے زیادہ طاقتور تھے ،اور زیادہ مالدار اور عیال دار تھے ۔وہ اپنی مادی اشیائ میں کھو کررہ گئے ۔اسی طرح تم بھی اپنی مادی اشیائ میں کھو گئے ہو،بالکل اسی طرح جس طرح تم سے پہلے والے مگن تھے ۔تم مکمل طور پر غافل ہو چکے ہو ،بالکل ویسے جیسے وہ غافل تھے ۔ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے اعمال برباد کرلیتے ہیں ،اس دنیا اور آخرت دونوں میں ؛وہی ہیں جو خسارے میں ہیں۔