قرآن 9:67 — آخری انتباہ(براءة)
منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ۔وہ برائی کی ترغیب دیتے ہیں اور پارسائی سے روکتے ہیں ،اور وہ بخیل ہیں ۔انہوں نے خدا کوبھلا دیا ،چنانچہ اس نے انہیں بھلا دیا۔منافقین صحیح معنوں میں برے ہیں ۔
[9:66] عذر خواہی نہ کرو۔تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا ہے ۔اگر ہم نے تم میں سے بعض کو معاف کردیا ،تو ہم تم میں سے دوسروں کو ضرور سزا دینگے ،انکے گنا ہ کی پاداش میں ۔
[9:68] خدا وعدہ کرتا ہے منافق مردوں اور منافق عورتوں سے ،اور منکرین سے بھی ،جہنم کی آگ کا ،جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔یہ ان کے لئے کافی ہے ۔خدا نے ان کو مسترد کر دیا ہے؛انہوں نے ابدی عذاب مول لیا ہے ۔