Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:71 — آخری انتباہ(براءة)

مومن مرد اور عورتیں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ۔وہ نیکی کی تلقین کرتے ہیں اوربرائی سے روکتے ہیں ،وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکواۃ دیتے ہیں اور وہ خدا اور اسکے پیغمبر کی اطاعت کرتے ہیں ۔ان پر خدا کی رحمت برسے گی ۔خداقادرمطلق اور نہایت دانا ہے ۔

[9:70] کیا انہوں نے پچھلی نسلوں سے کچھ نہیں سیکھا ؛قوم نوح،عاد،ثمود،قوم ابراہیم ،مدائن کے رہنے والوں اور (سدوم اورگومارہ )کے بدکاروں سے ؟ان کے پیغمبر ان کے پاس صاف نشانیاں لے کر گئے ؛خدا نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ؛انہوں نے خود ہی اپنے نفسوں پرظلم کیا ۔

[9:72] خدا مومن مردوںاور عورتوں کےلئے باغوں کا وعدہ کرتا ہے جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ،اور جنت میں شاندر محلات کا ۔او ر خدا کی نعمت اور رضا اس سے بھی بڑھ کررہے ۔یہی عظیم ترین کامیابی ہے ۔