قرآن 9:72 — آخری انتباہ(براءة)
خدا مومن مردوںاور عورتوں کےلئے باغوں کا وعدہ کرتا ہے جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ،اور جنت میں شاندر محلات کا ۔او ر خدا کی نعمت اور رضا اس سے بھی بڑھ کررہے ۔یہی عظیم ترین کامیابی ہے ۔
[9:71] مومن مرد اور عورتیں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ۔وہ نیکی کی تلقین کرتے ہیں اوربرائی سے روکتے ہیں ،وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکواۃ دیتے ہیں اور وہ خدا اور اسکے پیغمبر کی اطاعت کرتے ہیں ۔ان پر خدا کی رحمت برسے گی ۔خداقادرمطلق اور نہایت دانا ہے ۔
[9:73] اے نبی ،منکرین اور منافقین کےخلاف جدوجہدکرو،اور ان سے سختی سے پیش آئو۔انکی منزل جہنم ہے۔کیا ہی براٹھکانا ہے !