قرآن 9:73 — آخری انتباہ(براءة)
اے نبی ،منکرین اور منافقین کےخلاف جدوجہدکرو،اور ان سے سختی سے پیش آئو۔انکی منزل جہنم ہے۔کیا ہی براٹھکانا ہے !
[9:72] خدا مومن مردوںاور عورتوں کےلئے باغوں کا وعدہ کرتا ہے جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ،اور جنت میں شاندر محلات کا ۔او ر خدا کی نعمت اور رضا اس سے بھی بڑھ کررہے ۔یہی عظیم ترین کامیابی ہے ۔
[9:74] وہ خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوںنے یہ کبھی نہیں کہا ،اگر چہ انہوں نے کلمہ کفر کہاہے ؛انہوں نے فرمانبردار بننے کے بعد کفر کیا ہے۔حقیقت میں انہوں نے وہ ترک کیا ہے جو ان کے پاس کبھی تھا ہی نہیں ۔انہوں نے سرکشی کی ہے اگر چہ خدا اور اس کے پیغمبر نے انکو اپنے فضل اور نعمتوں سے نوازا تھا ۔اگر وہ تائب ہو جائیں تو یہ ان کےلئے بہتر ہوگا ۔لیکن اگر انہوں نے بے رخی کی تو خدا انہیں اس دنیا میں اور آخرت میں دردناک عذاب دیگا ۔اور وہ زمین پر اپنا کوئی آقا اور مالک نہیں پائیں گے ۔