Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 96: جنین(العلق)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[96:1] پڑھو ، اپنے پروردگارکے نام سے ، جس نے تخلیق کیا ۔ *

[96:2] اس نے انسان کوجنین سے پیدا کیا۔

[96:3] پڑھو ، اور تمہارا پروردگار، بُلند مرتبت ۔

[96:4] لم کے ذریعے سکھاتا ہے ۔

[96:5] وہ سکھاتا ہے انسان کو وہ جو یہ کبھی نہیں جانتا تھا ۔

[96:6] بیشک ، انسان سرکشی کرتا ہے ۔

[96:7] جب وہ امیر ہو جاتا ہے۔

[96:8] آخر کار تمہاری واپسی تمھارے پروردگارہی کی طرف ہے۔

[96:9] کیا تم نے اسے دیکھاہے جوروکتا ہے ۔

[96:10] دوسروں کو نماز پڑھنے سے ؟

[96:11] کیا بہتر نہیں اس کے لئے کہ یہ ہدایت کی پیروی کرے ؟

[96:12] یا نیکی کی ترغیب دے ؟

[96:13] اگر اس نے اعتقاد نہ کیا اور منہ پھیر لیا ۔

[96:14] کیا اسے علم نہیں کہ خدا خوب دیکھنے والا ہے؟

[96:15] بیشک ، اگر وہ باز نہ آیا ،تو ہم اسے پیشانی سےپکڑ کرلے جائیں گے ۔

[96:16] ایسی پیشانی جو بے اعتقاد اور گنہگار ہے۔

[96:17] اسے اپنے مددگاروں کو بلانے دو ۔

[96:18] ہم دوزخ کے محافظین کو بلایں گے۔

[96:19] تم اس کی اطاعت نہ کرو ، تم سجدہ کرو اورقریب آ جا ؤ۔