Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 10:23 — یونس(یونس)

لیکن جونہی وہ ان کو بچا لیتا ہے،وہ زمین پر سرکشی کرتے ہیں،اور حق کی مخالف کرتے ہیں ۔اے لوگو،تمہاری سرکرشی صرف تمہارے اپنے نفوس کے لیے ہی نقصان دہ ہے،تم اس دنیاوی زندگی میں مگن رہتے ہو،بالآخر تمہیں ہماری طرف ہی لوٹنا ہے ،پھر ہم تمہیں ہر اس چیز سے آگاہ کردینگے جو تم نے کی تھی ۔

[10:22] وہی ہے وہ ذات جو تمہیں زمین اورسمندر میں لیے پھرتی ہے ۔تم جہازوں پر سوا ر ہوتے ہو اور وہ عمدہ ہوا میں ہموار چلتے ہیں۔جب تم اس سے لطف اندوز ہور ہے ہوتو وہ تند ہوائیں چلتی ہیں اور لہریں انہیں ہر طرف سے گھیر لیتی ہیں۔اس وقت وہ خدا کے آگے گڑگڑاتے ہیں،اور وہ پورے خلوص سے صرف خدا واحد سے دعا کرتے ہیں :’’اگر آپ اس وقت ہمیں بچا لو تو ہم ہمیشہ کے لیے شکرگزار بن جائیں گے۔‘‘

[10:24] اس دنیاوی زندگی کی مثال کچھ ایسی ہے :ہم آسمان سے پانی برساتے ہیں زمین پر اس سے ہرقسم کے پودے اگانے کےلئے،اور لوگوں اور حیوانوں کو خوراک فراہم کرنے کےلئے۔پھر ،جب زمین مکمل طور پر خوشنما بن جاتی ہے اور اس کے لوگ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ اس پر ان کا کنٹرول ہے ،توہمارافیصلہ آجاتاہے رات کویا دن کو*،اوروہ مکمل طور پر بنجر ہوجاتی ہے جیسے ایک روز پہلے اس پر تھا ہی کچھ نہیں ۔اس طرح ہم اپنی آیات ان لوگوں کے لیے کھول کربیان کرتے ہیں جو غور کرتے ہیں۔