قرآن 10:22 — یونس(یونس)
وہی ہے وہ ذات جو تمہیں زمین اورسمندر میں لیے پھرتی ہے ۔تم جہازوں پر سوا ر ہوتے ہو اور وہ عمدہ ہوا میں ہموار چلتے ہیں۔جب تم اس سے لطف اندوز ہور ہے ہوتو وہ تند ہوائیں چلتی ہیں اور لہریں انہیں ہر طرف سے گھیر لیتی ہیں۔اس وقت وہ خدا کے آگے گڑگڑاتے ہیں،اور وہ پورے خلوص سے صرف خدا واحد سے دعا کرتے ہیں :’’اگر آپ اس وقت ہمیں بچا لو تو ہم ہمیشہ کے لیے شکرگزار بن جائیں گے۔‘‘
[10:21] جب ہم لوگوں پر رحم کرتے ہیں ،بعد ان پر مصیبت پڑنے کے ،تو وہ فوری ہماری آیات کے خلاف سکیم بنانا شروع کردیتے ہیں۔! کہہ دیجیے،’’ خدا کی سکیم کہیں زیادہ موثر ہے۔ کیونکہ ہمارے پیغمبر تمہاری سکیم کا ہر پہلو ریکارڈ کررہے ہیں۔‘‘
[10:23] لیکن جونہی وہ ان کو بچا لیتا ہے،وہ زمین پر سرکشی کرتے ہیں،اور حق کی مخالف کرتے ہیں ۔اے لوگو،تمہاری سرکرشی صرف تمہارے اپنے نفوس کے لیے ہی نقصان دہ ہے،تم اس دنیاوی زندگی میں مگن رہتے ہو،بالآخر تمہیں ہماری طرف ہی لوٹنا ہے ،پھر ہم تمہیں ہر اس چیز سے آگاہ کردینگے جو تم نے کی تھی ۔