قرآن 10:25 — یونس(یونس)
خدا امن کے ٹھکانے کی طرف بلاتا ہے،اورہدایت دیتا ہے ہر اس کو جو طلب کرئے(ہدایت پانے کی ) سیدھے راستے کی ۔
[10:24] اس دنیاوی زندگی کی مثال کچھ ایسی ہے :ہم آسمان سے پانی برساتے ہیں زمین پر اس سے ہرقسم کے پودے اگانے کےلئے،اور لوگوں اور حیوانوں کو خوراک فراہم کرنے کےلئے۔پھر ،جب زمین مکمل طور پر خوشنما بن جاتی ہے اور اس کے لوگ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ اس پر ان کا کنٹرول ہے ،توہمارافیصلہ آجاتاہے رات کویا دن کو*،اوروہ مکمل طور پر بنجر ہوجاتی ہے جیسے ایک روز پہلے اس پر تھا ہی کچھ نہیں ۔اس طرح ہم اپنی آیات ان لوگوں کے لیے کھول کربیان کرتے ہیں جو غور کرتے ہیں۔
[10:26] نیکو کاروں کے لیے بدلہ کئی گنا زیادہ ہوگا۔ان کے چہرے پر کبھی محرومی اور ندامت نہیں ہوگی۔یہ جنت کے باسی ہیں ؛جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔