Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 10:3 — یونس(یونس)

تمہارا واحد رب ہی خدا ہے ؛وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں خلق کیا ،اور پھر تمام اختیارات سنبھال لئے ۔سب معاملات وہی کنٹرول کرتا ہے ۔کوئی سفارش کرنیوالا نہیں ،سوائے اسکے حکم کے مطابق ۔ایسا ہے خدا تمہارا رب ۔تم اس کی عبادت کرو۔کیا تم غور نہیں کروگے ؟

[10:2] کیا لوگوں کےلئے یہ بات بہت حیرت والی ہے کہ ہم نے ان جیسے فرد پر وحی کی ؟(اسے وحی کی گئی کہ کہہ دو )،’’تم لوگوں کو خبردار کرو،اور ان کو خوشخبری دو جو ایمان رکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے رب کے ہاں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔‘‘کافروں نے کہا ،’’یہ ہوشیا ر جادو گرہے!‘‘

[10:4] آخر کار تمہیں،سب کو، اسی کی طرف پلٹنا ہے ۔یہ خدا کا حق وعدہ ہے ۔وہ تخلیق کی ابتدا کرتا ہے ،پھر اس کو دہراتا ہے ،تاکہ ان کو اجر دے جو ایمان رکھتے ہیں اور نیک زندگی گزارتے ہیں ،انصاف سے ۔اور جو کفر کرتے ہیں ان کےلئے کھولتے ہوئے مشروبات ہیں، اوران کے کفر کے بدلے دردناک عذاب۔