قرآن 10:4 — یونس(یونس)
آخر کار تمہیں،سب کو، اسی کی طرف پلٹنا ہے ۔یہ خدا کا حق وعدہ ہے ۔وہ تخلیق کی ابتدا کرتا ہے ،پھر اس کو دہراتا ہے ،تاکہ ان کو اجر دے جو ایمان رکھتے ہیں اور نیک زندگی گزارتے ہیں ،انصاف سے ۔اور جو کفر کرتے ہیں ان کےلئے کھولتے ہوئے مشروبات ہیں، اوران کے کفر کے بدلے دردناک عذاب۔
[10:3] تمہارا واحد رب ہی خدا ہے ؛وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں خلق کیا ،اور پھر تمام اختیارات سنبھال لئے ۔سب معاملات وہی کنٹرول کرتا ہے ۔کوئی سفارش کرنیوالا نہیں ،سوائے اسکے حکم کے مطابق ۔ایسا ہے خدا تمہارا رب ۔تم اس کی عبادت کرو۔کیا تم غور نہیں کروگے ؟
[10:5] وہی ہے جس نے سورج کو اجیالابنایا اور چاند کو روشنی بخشی ،اور اس نے مرحلے مقرر کئے تاکہ تم سالوں کاشمار کرسکو اور گنتی سیکھ سکو ۔خدا نے یہ سب کچھ نہیں پیدا کیا ،سوائے ایک خاص مقصد کے ۔وہ اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے ان لوگو ں کےلئے جو جانتے ہیں ۔