قرآن 10:66 — یونس(یونس)
بے شک ،جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین پر ہے وہ سب خدا کا ہے۔جو خدا کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیںوہ کسی کی پیروی نہیں کرتے ۔وہ صرف یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کی پیروی کررہے ہیں۔وہ صرف قیافہ لگاتے ہیں۔
[10:65] ان کی باتوں سے مایوس نہ ہو ۔تما م اختیارات خدا کے پاس ہیں ،وہ ہربات سننے والا اور عالم الغیب ہے۔
[10:67] صرف وہ ذات ہے جس نے تمہارے آرام کے لیے رات بنائی ،اور دن کو روشن بنایا۔یہ نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سن سکتے ہیں۔