قرآن 10:69 — یونس(یونس)
اعلان کردیجیے،’’جو لوگ خدا کے بارے میں جھوٹ گھڑتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔‘‘
[10:68] انہوں نے کہا،’’خدا کا ایک بیٹا ہے!‘‘عظیم ہے وہ ذات ۔وہ سب سے غنی ہے۔آسمانوں اور زمین میں جوکچھ ہے وہ اس کا ہے۔تمہارے پاس اس کلمہ کفر کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔کیا تم خدا کے بارے میں وہ کچھ کہہ رہے ہو جو تم نہیں جانتے ؟
[10:70] وہ اس دنیا میں اپنا عارضی حصہ حاصل کرتے ہیں،اس کے بعد انہیں آخر ہماری طرف ہی پلٹنا ہے،پھر ہم انہیں ان کے کفر کا سخت عذاب دیں گے۔