قرآن 11:112 — ہود(ھود)
لہذا،اس راہ پر چلتے رہو جس کی پیروی کا تمہیں حکم دیا گیا ہے،ان لوگوں کے ہمرا ہ جنہوں نے تمہارے ساتھ توبہ کی ہے،اور تجاوز کرنیوالے نہ بنو۔وہ ہر وہ چیز دیکھ رہا ہے جو تم کرتے ہو۔
[11:111] تمہارا رب یقینا ہر ایک کو اس کے اعمال کے مطابق بدلہ دے گا۔وہ خوب آگاہ ہے ہر اس بات سے جو یہ کرتے ہیں۔
[11:113] ان کی طرف مت مائل ہونا جو حد سے بڑھ گئے ہیں،مبادا تم دوزخ کے حقدار بن جائو،اور تم خدا کے مقابلے میں کوئی ساتھی نہیں پائو گے،پھر خسارے والوں کو چھوڑ دو۔