قرآن 11:113 — ہود(ھود)
ان کی طرف مت مائل ہونا جو حد سے بڑھ گئے ہیں،مبادا تم دوزخ کے حقدار بن جائو،اور تم خدا کے مقابلے میں کوئی ساتھی نہیں پائو گے،پھر خسارے والوں کو چھوڑ دو۔
[11:112] لہذا،اس راہ پر چلتے رہو جس کی پیروی کا تمہیں حکم دیا گیا ہے،ان لوگوں کے ہمرا ہ جنہوں نے تمہارے ساتھ توبہ کی ہے،اور تجاوز کرنیوالے نہ بنو۔وہ ہر وہ چیز دیکھ رہا ہے جو تم کرتے ہو۔
[11:114] تم دن کے دونوں سروں پر نماز ادا کرو،اوررات میں۔نیک اعمال برائیوں کو دور کردیتے ہیں۔یہ ان کے لیے یاددہانی ہے جو غور کرتے ہیں۔