Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 11:16 — ہود(ھود)

یہ وہ ہیں جنہوں نے اپنا آخرت کا حصہ ترک کردیا ،اور ،چنانچہ ،جہنم ان کامقدر ہوگا۔ان کے تمام اعمال بے سود ہیں؛انہوں نے جو بھی کیا ہے وہ ضائع ہوگیا ۔

[11:15] جو لوگ اس دنیا کی بے بنیاد مادی چیزوں کا پیچھا کرتے ہیں ،ہم ان کے اعمال کا بدلہ اس دنیا میں دینگے،ذرہ بھر کمی کے بغیر۔

[11:17] اور وہ جن کو ان کے خدا کی طرف سے ٹھوس نشانیاں* دی گئی ہیں،اور جس پرگواہ بھی اس کی طرف سے آگیا ہو،اور اس سے قبل ،موسیٰ کی کتاب نے ایک مثال اور رحمت قائم کردی ہے، **وہ یقینا ایمان لے آئیں گے۔اور وہ جو مختلف گروہوں میں سے ایمان نہیں رکھتے ،جہنم ان کی منتظر ہے۔ہرگز شک نہ کرو؛یہ تمہارے آقا کی طرف سے حق ہے ،لیکن زیادہ تر لوگ مانتے نہیں ۔