قرآن 11:17 — ہود(ھود)
اور وہ جن کو ان کے خدا کی طرف سے ٹھوس نشانیاں* دی گئی ہیں،اور جس پرگواہ بھی اس کی طرف سے آگیا ہو،اور اس سے قبل ،موسیٰ کی کتاب نے ایک مثال اور رحمت قائم کردی ہے، **وہ یقینا ایمان لے آئیں گے۔اور وہ جو مختلف گروہوں میں سے ایمان نہیں رکھتے ،جہنم ان کی منتظر ہے۔ہرگز شک نہ کرو؛یہ تمہارے آقا کی طرف سے حق ہے ،لیکن زیادہ تر لوگ مانتے نہیں ۔
[11:16] یہ وہ ہیں جنہوں نے اپنا آخرت کا حصہ ترک کردیا ،اور ،چنانچہ ،جہنم ان کامقدر ہوگا۔ان کے تمام اعمال بے سود ہیں؛انہوں نے جو بھی کیا ہے وہ ضائع ہوگیا ۔
[11:18] ان سے برے کون ہیں جو خدا کے متعلق جھوٹ گھڑتے ہیں ؟انہیں خدا کے سامنے پیش کیا جائیگا ،اور گواہ کہیں گے،’’یہ ہیں وہ جنہوں نے اپنے آقا کے متعلق جھوٹ بولا تھا۔خدا کی لعنت پڑ گئی ہے ظالموں پر ۔‘‘