Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 11:18 — ہود(ھود)

ان سے برے کون ہیں جو خدا کے متعلق جھوٹ گھڑتے ہیں ؟انہیں خدا کے سامنے پیش کیا جائیگا ،اور گواہ کہیں گے،’’یہ ہیں وہ جنہوں نے اپنے آقا کے متعلق جھوٹ بولا تھا۔خدا کی لعنت پڑ گئی ہے ظالموں پر ۔‘‘

[11:17] اور وہ جن کو ان کے خدا کی طرف سے ٹھوس نشانیاں* دی گئی ہیں،اور جس پرگواہ بھی اس کی طرف سے آگیا ہو،اور اس سے قبل ،موسیٰ کی کتاب نے ایک مثال اور رحمت قائم کردی ہے، **وہ یقینا ایمان لے آئیں گے۔اور وہ جو مختلف گروہوں میں سے ایمان نہیں رکھتے ،جہنم ان کی منتظر ہے۔ہرگز شک نہ کرو؛یہ تمہارے آقا کی طرف سے حق ہے ،لیکن زیادہ تر لوگ مانتے نہیں ۔

[11:19] وہ خدا کی راہ سے روکتے ہیں اور اسے پچیدہ بناتے ہیں ،اوریہ آخرت کے منکر ہیں ۔