قرآن 11:30 — ہود(ھود)
اے میرے لوگو،خدا کے مقابلہ میں کون میری مدد کرسکتاہے،اگر میں انہیں برطرف کروں۔کیا تم غور نہیں کرو گے؟
[11:29] اے میرے لوگو،میں تم سے پیسہ نہیں مانگتا؛میرا معاوضہ تو خدا کی طر ف سے آتا ہے۔میں ان کو برطرف نہیں کررہا جو ایمان لائے ہیں؛وہ اپنے آقا سے ملاقات کرینگے(اور وہی ان کا فیصلہ کریگا)میں دیکھتا ہوں کہ تم غافل لوگ ہو۔
[11:31] ’’میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میرے پاس خدا کے خزانے ہیں،نہ ہی میں مستقبل کو جانتا ہوں،نہ ہی میں فرشتہ ہونے کا دعوی ٰ کرتا ہوں۔اور نہ ہی میں کہتا ہوں کہ خدا ان پر نعمتیںنہیں بھیجے گا جو تمہاری نظروں میں حقیر ہیں ۔خدا خوب جانتا ہے کہ ان کے دلو ں میں کیا چھپا ہے ۔(اگر میں نے ایسا کیا،)تو میں تجاوز کرنیوالوں میں ہونگا۔‘‘