قرآن 11:50 — ہود(ھود)
ہم نے قوم عاد کی طرف ان کا بھائی ہود بھیجا۔اس نے کہا ،’’اے میری قوم ،خدا کی عبادت کرو؛تمہارا اس کے سوا کو ئی خدا نہیں ۔تم گھڑرہے ہو۔
[11:49] یہ ماضی کی خبریں ہیں جو ہم تم پر وحی کررہے ہیں۔تمہیں ان کی کوئی خبر نہ تھی ۔نہ تمہیں ،نہ تمہاری قوم کو ۔ اس سے قبل ۔اس لیے ،صبر کرو۔آخری کامیابی نیکو کاروں کے لیے ہی ہے ۔
[11:51] اے میری قوم ،میں تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا ۔میرا صلہ تو صرف اسی کی طرف سے آتا ہے جس نے مجھے تخلیق کیا ۔کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟