قرآن 11:6 — ہود(ھود)
زمین پر کوئی ذی نفس نہیں جس کے رزق کی ضمانت خدا نے نہ دی ہو۔اور وہ جانتا ہے اس کے راستہ اور اس کی آخری منزل ۔سب کچھ ایک عمیق رجسٹر میں درج ہے۔
[11:5] بے شک وہ اپنے خفیہ بھید چھپاتے ہیں،تاکہ اسے ان کا علم نہ ہوسکے ۔حقیقت یہ ہے،کہ جس طرح وہ کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانپتے ہیں ،وہ ان کے تمام خفیہ اور ظاہرجانتا ہے۔وہ دلوں کے بھید جانتا ہے۔
[11:7] وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ۔* اور اس کی( زمینی) سلطنت مکمل طورپر پانی سے ڈھانپی ہوئی تھی۔**تاکہ تمہاری آزمائش کی جاسکے ۔تاکہ تم میں سے ان کو الگ کیا جاسکے جو نیکو کار ہیں ۔پھر بھی ،جب تم کہتے ہو،’’تم موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جائو گے،‘‘جو لوگ ایمان نہیں لاتے ،وہ کہیں گے،’’یہ تو کھلا جادو ہے۔‘‘