قرآن 11:7 — ہود(ھود)
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ۔* اور اس کی( زمینی) سلطنت مکمل طورپر پانی سے ڈھانپی ہوئی تھی۔**تاکہ تمہاری آزمائش کی جاسکے ۔تاکہ تم میں سے ان کو الگ کیا جاسکے جو نیکو کار ہیں ۔پھر بھی ،جب تم کہتے ہو،’’تم موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جائو گے،‘‘جو لوگ ایمان نہیں لاتے ،وہ کہیں گے،’’یہ تو کھلا جادو ہے۔‘‘
[11:6] زمین پر کوئی ذی نفس نہیں جس کے رزق کی ضمانت خدا نے نہ دی ہو۔اور وہ جانتا ہے اس کے راستہ اور اس کی آخری منزل ۔سب کچھ ایک عمیق رجسٹر میں درج ہے۔
[11:8] اگر ہم وہ عذاب موخر کردیں جو انہوں نے کمایا ہوتا ہے۔کیونکہ وہ ہم مخصوص قوم کے لیے مختص رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ،’’اس کو کیا چیز روک رہی ہے؟‘‘درحقیقت ،ایک بار وہ ان پر آجائے ،تو اس کو کوئی روک نہیں سکتا ،اور ان کا مذاق ان کے لیے ڈراوا بن جائیگا۔