قرآن 11:60 — ہود(ھود)
آخر کار ،ان پر پھٹکار پڑی اس دنیا میں ،اور حشر کے دن بھی ۔بےشک،قوم عاد نے اپنے رب کو جھٹلایا ۔بے شک عاد ،ہود کی قوم، نیست ونابود ہوگئی ہے۔
[11:59] ایسی تھی قوم عاد۔انہوں نے خدا کی آیات کو جھٹلایا ،اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی ،اور ہر مغرورجابر کے راستوں کی پیروی کی۔
[11:61] ثمود کی طرف ہم نے ان کا بھائی صالح بھیجا۔اس نے کہا، ’’اے میرے لوگو،خدا کی عبادت کرو،تمہارا اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔اس نے تمہیں زمین سے خلق کیا ،پھر تمہیں اس پر آبا د کیا ،تم اس سے بخشش طلب کرو،پھر اس کے سامنے توبہ کرو۔ میرا رب ہمیشہ قریب ،اور سننے والا ہے ۔‘‘