قرآن 11:61 — ہود(ھود)
ثمود کی طرف ہم نے ان کا بھائی صالح بھیجا۔اس نے کہا، ’’اے میرے لوگو،خدا کی عبادت کرو،تمہارا اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔اس نے تمہیں زمین سے خلق کیا ،پھر تمہیں اس پر آبا د کیا ،تم اس سے بخشش طلب کرو،پھر اس کے سامنے توبہ کرو۔ میرا رب ہمیشہ قریب ،اور سننے والا ہے ۔‘‘
[11:60] آخر کار ،ان پر پھٹکار پڑی اس دنیا میں ،اور حشر کے دن بھی ۔بےشک،قوم عاد نے اپنے رب کو جھٹلایا ۔بے شک عاد ،ہود کی قوم، نیست ونابود ہوگئی ہے۔
[11:62] وہ بولے،اے صالح،’’اس سے پہلے تم ہم میں ہر دلعزیز تھے۔کیا تم ہمیں ان کی عبادت سے روک رہے ہو جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے تھے ؟جو کچھ بھی تم نے ہمیں بتایا ہے ہمیں اس کے بارے میں زبردست شک ہے ۔‘‘