قرآن 11:62 — ہود(ھود)
وہ بولے،اے صالح،’’اس سے پہلے تم ہم میں ہر دلعزیز تھے۔کیا تم ہمیں ان کی عبادت سے روک رہے ہو جن کی ہمارے باپ دادا عبادت کرتے تھے ؟جو کچھ بھی تم نے ہمیں بتایا ہے ہمیں اس کے بارے میں زبردست شک ہے ۔‘‘
[11:61] ثمود کی طرف ہم نے ان کا بھائی صالح بھیجا۔اس نے کہا، ’’اے میرے لوگو،خدا کی عبادت کرو،تمہارا اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔اس نے تمہیں زمین سے خلق کیا ،پھر تمہیں اس پر آبا د کیا ،تم اس سے بخشش طلب کرو،پھر اس کے سامنے توبہ کرو۔ میرا رب ہمیشہ قریب ،اور سننے والا ہے ۔‘‘
[11:63] اس نے کہا ،اے میرے لوگو،’’اگر میرے پاس میرے رب کی ٹھوس نشانی ہو تو بھی ،اور اس کی رحمت ؟کون ہے جو اس کے مقابلہ میں میری مدد کریگا،اگر میں نے خدا کی نافرمانی کی تو ؟تم صرف میرے نقصان میں اضافہ کرسکتے ہو۔