Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 11:88 — ہود(ھود)

اس نے کہا ،’’اے میرے لوگو،اگر میرے پاس میرے خدا کی طرف سے ٹھوس ثبوت ہوتو؛اگر اس نے مجھے عظیم نعمت سے نوازاہوتو؟میں وہ خود نہیں کرنا چاہتا ،جس سے تمہیں روکتا ہوں۔ میں تو خرابیوں کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں جس قدر میرے بس میں ہے۔میری رہنمائی کا انحصار مکمل طورپر خدا پر ہے؛میرا بھروسہ اسی پر ہے۔میں نے اسی کے آگے سر تسلیم کیا ہے۔

[11:87] وہ بولے،’’ اے شعیب ،کیا تمہارا مذہب تمہیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم اپنے والدین کا مذہب لازمی چھوڑدیں،یا اپنا کاروبار اس طرح کرنا چھوڑ دیں جیسا ہم چاہتے ہیں؟یقینا تم حلیم اور عقل مند کے طور پر جانے جاتے ہو۔‘‘

[11:89] ’’اور ،اے میرے لوگو،اور میری مخالفت میں اس قدر مشتعل نہ ہوجائو کہ تم پر وہی تباہی آجائے جو نوح کی قوم پر آئی تھی ،یا ہود کی قوم پر ،یا صالح کی قوم پر ؛اور لوط کی قوم تو تم سے زیادہ دور نہیں ہے۔