Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 11:89 — ہود(ھود)

’’اور ،اے میرے لوگو،اور میری مخالفت میں اس قدر مشتعل نہ ہوجائو کہ تم پر وہی تباہی آجائے جو نوح کی قوم پر آئی تھی ،یا ہود کی قوم پر ،یا صالح کی قوم پر ؛اور لوط کی قوم تو تم سے زیادہ دور نہیں ہے۔

[11:88] اس نے کہا ،’’اے میرے لوگو،اگر میرے پاس میرے خدا کی طرف سے ٹھوس ثبوت ہوتو؛اگر اس نے مجھے عظیم نعمت سے نوازاہوتو؟میں وہ خود نہیں کرنا چاہتا ،جس سے تمہیں روکتا ہوں۔ میں تو خرابیوں کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں جس قدر میرے بس میں ہے۔میری رہنمائی کا انحصار مکمل طورپر خدا پر ہے؛میرا بھروسہ اسی پر ہے۔میں نے اسی کے آگے سر تسلیم کیا ہے۔

[11:90] ’’تم اپنے رب سے بحشش کی التجا کرو ،اور اسی سے معافی مانگو۔میرا رب نہایت رحم کرنیوالا اور مہربان ہے۔‘‘