Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 12:109 — یوسف(یوسف)

تم سے پہلے ہم نے نہیں بھیجے سوائے وہ مرد،جنہیںہم نے وحی کی تھی ،مختلف بستیوں کے لوگوں سے چنے گئے۔کیا انہوں نے زمین پر چل پھر کر ان کے حالات نہیں دیکھے جو ان سے پہلے تھے؟ جو لوگ نیک زندگی گزارتے ہیں آخرت کاٹھکانا ان کے لیے کہیں بہتر ہے۔کیا تم سمجھو گے نہیں؟

[12:108] کہہ دیجیے،’’یہ ہے میرا راستہ:میں خدا کی طرف بلاتا ہوں،روشن نشانی کی بنیاد پر ،وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں جو میری پیروی کرنیوالے ہیں۔عظیم ہے خد ا کی ذات ۔میں شرک کرنے والا نہیں ہوں۔‘‘

[12:110] عین اس وقت جب پیغمبر مایوس ہوگئے،اور سوچنے لگے کہ انہیں جھٹلا دیا گیا ہے،ہماری کامیابی ان کی طرف آجاتی ہے۔تب ہم بچا لیتے ہیں جسے چاہتے ہیں،جبکہ گناہگاروں کے لیے ہمارا عذاب اٹل ہے۔