قرآن 12:20 — یوسف(یوسف)
انہوں نے اسے سستے داموں بیچ دیا۔چند درہم میں۔کیونکہ انہیں اس کی کوئی ضرورت نہ تھی ۔
[12:19] ایک قافلہ وہاں سے گزرا،اور انہوں نے اپنے سقے کوبھیجا۔اس نے اپنا ڈول ڈالا،پھر کہا،’’میں کتنا خوش نصیب ہوں،اس میں ایک لڑکا ہے!‘‘وہ اسے اپنے ساتھ بطور مال لے گئے،اور خدا پوری طرح واقف تھا جو انہوں نے کیا ۔
[12:21] مصر میں جس نے اسے خریدا اپنی بیوی سے کہنے لگا ،’’اس کا اچھی طرح خیال رکھنا،ہوسکتا ہے یہ ہمارے کام آئے،یا ہوسکتا ہے ہم اس کو پال لیں۔‘‘اس طرح ہم نے یوسف کو زمین پر آباد کیا،اور ہم نے اس کو خوابوں کی تعبیر سکھائی ۔خدا کا حکم ہمیشہ پورا ہوکر رہتا ہے،لیکن زیادہ تر لوگ جانتے نہیں ۔