قرآن 12:36 — یوسف(یوسف)
جیل میں دو نوجوان اس کے ساتھ تھے ۔ان میں سے ایک بولا ،’’میں دیکھا(خواب میں )کہ میں شراب تیار کررہا ہوں،‘‘اوردوسرے نے کہا،’’میں نے دیکھا کہ میرے سر پر روٹی ہے جس کو پرندے کھارہے ہیں ۔ہمیں ان خوابوں کی تعبیر بتائو۔ہم دیکھتے ہیں کہ تم نیک ہو۔‘‘
[12:35] بعد ازاں،انہیں سوجھا ،صاف نشانیوں کے باوجود، اس کو ایک مدت کے لیے قید کردینا چاہیے۔
[12:37] اس نے کہا ،’’اگر تمہیں کوئی خوراک فراہم کی جاتی ہے تو،قبل اس کے کہ تم وہ حاصل کرو میں تمہیں اس سے مطلع کرسکتا ہوں۔یہ اس علم میں سے کچھ ہے جو میرے رب نے مجھے عطا کیا ہے۔میں نے ان لوگوں کا مذہب ترک کر دیا ہے جو خدا پر ایمان نہیں رکھتے،اور آخرت کے بارے میں بھی ،وہ اصلی منکر ہیں۔