قرآن 12:46 — یوسف(یوسف)
’’یوسف میرے دوست ،ہمیں سات موٹی گائیوں کے بارے میں بتائو جنہیں سات دبلی گائیں کھار ہی ہیں ،اورسات سبز بالیوں اورسات مرجھائی ہوئی بالیوں کے بارے میں ۔میں لوگوں کے لیے کچھ معلومات لے کر واپس جانا چاہتا ہوں۔‘‘
[12:45] ایک جو (جیل سے)رہا ہو چکا تھا ،کہنے لگا، کیونکہ اب اسے آخرکاریاد آگیاتھا،’’میں تمہیں اس کی تعبیر بتاسکتا ہوں،اس لیے مجھے( یوسف کی طرف )بھیجو۔‘‘
[12:47] اس نے کہا،اگلے سات سال میں تم جو بھی کاشت کرو،جب کٹائی کا وقت آئے تو دانوں کو بالیوں میں پڑا رہنے دینا،سوائے اس کے جو تم نے کھانے ہوں۔