قرآن 12:50 — یوسف(یوسف)
بادشاہ نے کہا،’’اسے میرے پاس لائو۔‘‘جب قاصد اس کے پاس آیا،اس نے کہا ،’’جائو واپس اپنے آقا کے پاس اور اس کو کہوان عورتوں کی تفتیش کرئے جنہوں نے ہاتھ کاٹ لیے تھے۔میرا رب ان کے مکروں سے خوب آگاہ ہے۔‘‘
[12:49] ’’اس کے بعد ،ایک سال آئیگا جس میں لوگوں کو چین ملے گا،اور وہ ایک بارپھر، رس نچوڑیں گے۔‘‘
[12:51] (بادشاہ )نے کہا(عورتوں سے)،’’تم اس واقعے کے بارے میں کیا جانتی ہوجب تم نے یوسف کولبھانے کی کوشش کی تھی ؟‘‘وہ بولیں،نعوذ باللہ ؛ہمارے علم میں کوئی بری بات نہیں جو اس نے کی ہو۔‘‘گورنر کی بیوی نے کہا،’’اب حق واضح ہوگیا ہے۔میں ہوں وہ جس نے اسے لبھانے کی کوشش کی تھی ،اور وہ سچا تھا ۔