قرآن 12:52 — یوسف(یوسف)
’’مجھے امید ہے کہ وہ جان جائیگا کہ میں نے کبھی اس کی عدم موجودگی میں خیانت نہیں کی ،کیونکہ خدا کبھی خیانت کرنیوالوں کے منصوبوں کی حمایت نہیں کرتا ۔
[12:51] (بادشاہ )نے کہا(عورتوں سے)،’’تم اس واقعے کے بارے میں کیا جانتی ہوجب تم نے یوسف کولبھانے کی کوشش کی تھی ؟‘‘وہ بولیں،نعوذ باللہ ؛ہمارے علم میں کوئی بری بات نہیں جو اس نے کی ہو۔‘‘گورنر کی بیوی نے کہا،’’اب حق واضح ہوگیا ہے۔میں ہوں وہ جس نے اسے لبھانے کی کوشش کی تھی ،اور وہ سچا تھا ۔
[12:53] ’’میں اپنی معصومیت کا دعوی ٰ نہیں کرتا۔نفس تو بدی پر اکساتا ہے،سوائے ان کے جن پر میرے رب کی رحمت ہوتی ہے۔میرا رب معاف کرنیوالا ،نہایت رحم کرنیوالا ہے۔‘‘