قرآن 12:53 — یوسف(یوسف)
’’میں اپنی معصومیت کا دعوی ٰ نہیں کرتا۔نفس تو بدی پر اکساتا ہے،سوائے ان کے جن پر میرے رب کی رحمت ہوتی ہے۔میرا رب معاف کرنیوالا ،نہایت رحم کرنیوالا ہے۔‘‘
[12:52] ’’مجھے امید ہے کہ وہ جان جائیگا کہ میں نے کبھی اس کی عدم موجودگی میں خیانت نہیں کی ،کیونکہ خدا کبھی خیانت کرنیوالوں کے منصوبوں کی حمایت نہیں کرتا ۔
[12:54] بادشاہ نے کہا،’’اسکو میرے پاس لائو،تاکہ میں اس کو اپنے کام کےلئے رکھ سکوں۔‘‘ جب اس نے اس سے بات کی ،اس نے کہا،’’آج تمہیںہمارے ساتھ نمایاں حیثیت حاصل ہے۔‘‘