قرآن 12:65 — یوسف(یوسف)
جب انہوں نے اپنے تھیلے کھولے ،تو اپنا مال واپس پایا۔وہ بولے ،’’ہمارے باپ ،ہم اس سے زیادہ کیا مانگ سکتے ہیں؟یہ ہے ہمارا سامان،ہمیں واپس مل گیا ہے۔اس طرح اب ہم اپنے خاندان کوروزی فراہم کرسکتے ہیں،اپنے بھائی کی حفاظت کرسکتے ہیں،اورسامان سے لدا ایک اور اونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔یقینا یہ منافع بخش سودا ہے۔‘‘
[12:64] اس نے پوچھا،’’کیا میں تم پر اسی طرح اعتبار کروں، جس طرح اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں کیاتھا ؟خداہی سب بڑا محافظ ہے،اور،سب سے بڑھ کر رحم کرنیوالا،وہ سب سے زیادہ رحم کرنیوالا ہے۔‘‘
[12:66] اس نے کہا،’’میں اسے تمہارے ساتھ نہیں بھیجوں گا،جب تک تم خدا کے سامنے میرے ساتھ پختہ عہد نہیں کرتے کہ تم اس کو واپس لائو گے،سوائے اس کے کہ تم مکمل طورپر مغلوب ہوجائو ۔‘‘جب انہوں نے اس کے ساتھ پختہ عہد کیا،اس نے کہا ،’’جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں خدا اسکا گواہ ہے۔‘‘