قرآن 12:66 — یوسف(یوسف)
اس نے کہا،’’میں اسے تمہارے ساتھ نہیں بھیجوں گا،جب تک تم خدا کے سامنے میرے ساتھ پختہ عہد نہیں کرتے کہ تم اس کو واپس لائو گے،سوائے اس کے کہ تم مکمل طورپر مغلوب ہوجائو ۔‘‘جب انہوں نے اس کے ساتھ پختہ عہد کیا،اس نے کہا ،’’جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں خدا اسکا گواہ ہے۔‘‘
[12:65] جب انہوں نے اپنے تھیلے کھولے ،تو اپنا مال واپس پایا۔وہ بولے ،’’ہمارے باپ ،ہم اس سے زیادہ کیا مانگ سکتے ہیں؟یہ ہے ہمارا سامان،ہمیں واپس مل گیا ہے۔اس طرح اب ہم اپنے خاندان کوروزی فراہم کرسکتے ہیں،اپنے بھائی کی حفاظت کرسکتے ہیں،اورسامان سے لدا ایک اور اونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔یقینا یہ منافع بخش سودا ہے۔‘‘
[12:67] اور اس نے کہا، ’’اے میرے بیٹو،ایک دروازے سے داخل نہ ہونا،مختلف دروازوں سے داخل ہونا۔تاہم میں کسی ایسی بات سے تمہیں نہیں بچا سکتا ،جو خدا نے پیش معین کردی ہے۔تمام فیصلے خدا کے ہیں،میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور تمام بھروسہ کرنیوالوں کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔‘‘