قرآن 12:67 — یوسف(یوسف)
اور اس نے کہا، ’’اے میرے بیٹو،ایک دروازے سے داخل نہ ہونا،مختلف دروازوں سے داخل ہونا۔تاہم میں کسی ایسی بات سے تمہیں نہیں بچا سکتا ،جو خدا نے پیش معین کردی ہے۔تمام فیصلے خدا کے ہیں،میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور تمام بھروسہ کرنیوالوں کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔‘‘
[12:66] اس نے کہا،’’میں اسے تمہارے ساتھ نہیں بھیجوں گا،جب تک تم خدا کے سامنے میرے ساتھ پختہ عہد نہیں کرتے کہ تم اس کو واپس لائو گے،سوائے اس کے کہ تم مکمل طورپر مغلوب ہوجائو ۔‘‘جب انہوں نے اس کے ساتھ پختہ عہد کیا،اس نے کہا ،’’جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں خدا اسکا گواہ ہے۔‘‘
[12:68] جب وہ (یوسف کی طرف) گئے،وہ اپنے باپ کی ہدایات کے مطابق داخل ہوئے۔اگر چہ یہ سب وہ نہ بدل سکا جو خدا نے پہلے ہی متعین کردیا تھا۔یعقوب نے اپنی کسی وجہ سے انہیں یہ کرنے کو کہا تھا۔کیونکہ اس کے پاس وہ خاص علم تھا جو ہم نے اس کو عطا کیا تھا ،لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے ۔