قرآن 12:68 — یوسف(یوسف)
جب وہ (یوسف کی طرف) گئے،وہ اپنے باپ کی ہدایات کے مطابق داخل ہوئے۔اگر چہ یہ سب وہ نہ بدل سکا جو خدا نے پہلے ہی متعین کردیا تھا۔یعقوب نے اپنی کسی وجہ سے انہیں یہ کرنے کو کہا تھا۔کیونکہ اس کے پاس وہ خاص علم تھا جو ہم نے اس کو عطا کیا تھا ،لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے ۔
[12:67] اور اس نے کہا، ’’اے میرے بیٹو،ایک دروازے سے داخل نہ ہونا،مختلف دروازوں سے داخل ہونا۔تاہم میں کسی ایسی بات سے تمہیں نہیں بچا سکتا ،جو خدا نے پیش معین کردی ہے۔تمام فیصلے خدا کے ہیں،میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور تمام بھروسہ کرنیوالوں کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔‘‘
[12:69] جب وہ یوسف کے کمرے میں داخل ہوئے ،اس نے اپنے بھائی کو قریب کرلیا اور کہا ،’’میں تمہارا بھائی ہوں؛ان کی حرکتوں پر افسوس نہ کرو۔‘‘