قرآن 14:45 — ابراہیم(ابراہیم)
تم ان لوگوں کے گھر وں میں رہے جو تم سے پہلے تھے ،انہوں نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا،اورتم نے صاف دیکھ لیا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا ۔ہم نے تمہارے لیے بہت سی مثالیں قائم کردی ہیں۔
[14:44] آپ لوگوں کو خبردار کیجیے اس دن سے جب ان پر عذاب آئیگا۔جنہوں نے تجاوز کیا ہوگا ،کہیں گے ،’’ہمار ے رب ،ہمیں ایک موقعہ اور دو۔تب ہم تیر ا کہنا مانیں گے اور پیغمبروں کی اطاعت کرینگے۔‘‘کیا تم نے ماضی میں قسم نہیں کھائی تھی کہ تم ہمیشہ رہو گے ؟
[14:46] انہوں نے اپنی چالیں چلیں،اور خدا ان کی چالوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔بے شک ان کی چالیں پہاڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے کافی تھیں۔